اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے اعوان صدر میں ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ بلوچستان کی پسماندگی اور مخدوش حالات پر تفصیلی بات چیت ہوئی اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بلوچستان میں صحت تعلیم پسماندگی اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کہا کہ بلوچستان کے تمام مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری بنایا جائے گا صدر آصف علی زرداری نے میر شفیق الرحمن مینگل کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کا موجود حکومت کو احساس ہے اور جلد بلوچستان کو باقی صوبوں کے برابر لانے کے لئے پیکج کا اعلان کیا جائے گا بلوچستان کی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ صوبوں کو پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ترجیحات میں شامل کیا ہے اور بلوچستان ہمارا دل ہے اور اس کی خوبصورتی کے لئے کوشاں ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری میر شفیق الرحمن مینگل کو ایوان صدر آمد پر اعزازی سوئینئر کاتحفہ بھی دیا۔
اسلام آباد وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے خود مختار اداروں و نیپرا، اوگرا، سمیت دیگر ریگولیٹری اداروں...
اسلام آباد ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں41فیصد اضافہ، سرمایہ کاری1.6ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ...
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت10پیسے کم اور اوپن مارکیٹ میں2پیسے بڑھ گئی،یورو کی قیمت...
لاہور پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی۔اسلام آباد، لاہور، پشاور، راولپنڈی،...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے مؤثر حکمت عملی ضروری...