پانیوں میں ’روسی جاسوس جہاز‘ کا سراغ لگا رہے ہیں، برطانوی وزارت دفاع

23 جنوری ، 2025

لندن (اے ایف پی) برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ رائل نیوی برطانیہ کے پانیوں میں ایک "روسی جاسوس جہاز" کا سراغ لگا رہی ہے۔انہوں نے قانون سازوں کو بتایا کہ "غیر ملکی جہاز’’ ینٹر‘‘ اس وقت شمالیسمندر میں ہے جو برطانوی پانیوں سے گزر رہا ہے۔ میں یہ واضح کرتا چلوں کہ یہ ایک روسی جاسوس جہاز ہے جسے خفیہ معلومات جمع کرنے اور برطانیہ کے زیر آب بنیادی ڈھانچے کی نقشہ سازی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے"۔ حالیہ مہینوں میں دوسری بار یہ جہاز برطانیہ کے پانیوں میں داخل ہوا تھا۔