پیوٹن یوکرین مسئلے پر مذاکرات پرتیار نہ ہوئےتو پابندیاں عائد کروں گا، ٹرمپ

23 جنوری ، 2025

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین مسئلے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کروں جبکہ چین کے صدر سے بھی کہاہے کہ یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں۔ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کو یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔پیوٹن مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کروں۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو یوکرین پر زیادہ اخراجات کرنے چاہئیں ،چین کے صدر سے بھی کہا ہے یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں۔