افغانستان، مسلح افراد کے حملے میں چینی کاروباری شخص ہلاک

23 جنوری ، 2025

کابل (اے ایف پی)افغانستان میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک چینی کاورباری شخص مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوگیا ہے ،افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چینیشہری کاروباری مالک تھا جس کا افغانستان میں کان کنی کا معاہدہ تھا، یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب طالبان حکومت بیجنگ سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے سیکورٹی کا تصور پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان محمد اکبر حقانی نے اے ایف پی کو بتایا کہ چینی شہری منگل کی شام تاجکستان کی سرحد سے متصل شمالی صوبہ تخار میں سفر کر رہا تھا کہ اسے "نامعلوم مسلح افراد" نے ہلاک کر دیا۔