UAEنےاسلامی ٹریژری سکوک کی نیلامی کے نتائج کا اعلان کر دیا

23 جنوری ، 2025

ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے اسلامی ٹریژری سکوک کی نیلامی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق وزارت خزانہ نے، یو اے ای مرکزی بینک کے تعاون سے بطور اجرا اور ادائیگی ایجنٹ، اسلامیٹریژری سکوک کی نیلامی کے نتائج کا اعلان جو متحدہ عرب امارات کے درہم میں جاری کی گئی اور اس کی مالیت 1.1 بلین درہم ہے۔یہ اجراء 2025 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اسلامی ٹریژری سکوک اجرا پروگرام کا حصہ ہے، جیسا کہ وزارت کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔