تیراہ ،فورسز سےجھڑ پ میں ہلا ک 5شدت پسندوں کی نعشیں ورثاء کےحوالے

23 جنوری ، 2025

وادی تیراہ( نمائندہ جنگ) وادی تیراہ۔ مامل پٹی میں16جنوری کو سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پانچ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کی گئی ہے، چار کا تعلق قبیلہ ملک دین خیل سے ب جبکہ ایک شدت پسند غیر مقامی ہے، سپرد خاک کردیئےگئے۔ دہشت گردوں کی شناخت عابد عرف تراب ولد جانس خان، احسان اللہ ولد باچا خان، سید عامر ولد یار زر شاہ، اجمیر ولد نصیب خان اور سعد ولد سمندر کے ناموں سے ہوئی ہے جن میں چار کا تعلق قبیلہ ملک دین خیل سے بتایا جاتا ہے جبکہ ایک شدت پسند غیر مقامی ہے۔