کم بارشوں کے سبب ملک میں خشک سالی کا خدشہ

23 جنوری ، 2025

لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ موسمیات نے پاکستان میں کم بارشیں ہونے کے سبب خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔رواں برس ملک میں 52فیصد تک معمول سے کم بارشیں ہوئیں اور یکم ستمبر2024 سے 15جنوری 2025 کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے کم بارشوں کے باعث ملک میں خشک سالی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اگر آگے بارشوں کا سلسلہ شروع نہ ہوا تو خشک سالی کےحالات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔دریں اثناء لاہور سمیت ملک بھر کے علاقے گزشتہ روز بھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہے ۔جبکہ آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہورتیسرے نمبر پر آگیا ہے۔