نارویجن میڈیا گروپ کا 13فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان

23 جنوری ، 2025

اوسلو (اے ایف پی) ناروے اور سویڈن کے بڑے اخبارات کے مالک نارویجن میڈیا گروپ سکبسٹڈ میڈیا نے گزشتہ روز کہا کہ وہ پرنٹ سرکولیشن میں کمی اور اشتہاری آمدنی میں جمود کی وجہ سے اپنی افرادی قوت میں 13فیصدکمی کر رہا ہے۔اس نے ایک بیان میں کہا کہ گروپ کی طرف سے تقریباً 350 کل وقتی عملے کی ملازمتیں ختم کی جائیں گی، جس کے فی الحال ناروے، سویڈن، فن لینڈ اور پولینڈ میں تقریباً 2,800 ملازمین ہیں۔