بھارتی عدالتیں زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف کی فراہمی میں ناکام

23 جنوری ، 2025

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی عدالتیں زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئیں۔مودی سرکار کے دور میں بھارت کی مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں اپنے ہی محافظوں کےہاتھوں لٹنے لگیں ، بھارت میں خواتین مسلسل جنسی زیادتی اور استحصال کا شکار ہو رہی ہیں، بھارت میں خواتین کے خلاف ریپ سب سے عام جرم ہے۔بین الاقوامی میڈیا نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی 2021 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عصمت دری کے 31 ہزار 677 کیسز درج ہوئے۔بھارت میں 31 سالہ ڈاکٹر سے زیادتی کے انسانیت سوز واقعے کے بعد نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں احتجاج کیا گیا۔