سعودی کابینہ کی صدر ٹرمپ کو صدارت سنبھالنے پر مبارکباد

23 جنوری ، 2025

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئینی حلف اٹھانے اور ریاستہائے متحدہ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ ساتھ ہی سعودی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ وحشیانہ اسرائیلی جنگ کے خاتمے اور برادر فلسطینی عوام کو ان کے حقوق حاصل کرنے کے قابل بنا کر تنازعے کی بنیادی وجہ کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گا، جن میں سرفہرست مشرقی القدس کے ساتھ 1967ء کی سرحدوں پر ان کی آزاد ریاست کا قیام ہے۔