اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام نے حکومتی بل ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا،بل کے حق میں 11اور مخالفت میں 6 ارکان نے ووٹ دیئے ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید امین الحق کی زیرِ صدارت ہوا ، وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ بل میں کچھ ترامیم لائی گئی ہیں ، ممبر کمیٹی عمر ایوب نے کہا شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کردیا ، پاکستان تحریک انصاف کا جب جلسہ ہوتا ہے تو انٹرنیٹ کی سپیڈ سست کردی جاتی ہے۔ ممبر کمیٹی عمیر نیازی نے کہا بل پاس کرانے میں اتنی جلدبازی نہ کریں، ہمارے تحفظات دور کریں، ممبر کمیٹی بیرسٹر گوہر نے کہا آخر ڈیجیٹل کمیشن بنانے کی ضرورت کیوں پڑرہی ہے؟ شزہ فاطمہ نے کہا یہ ڈیٹا پول ایک جگہ اکٹھا نہیں ہورہا ، یہ غلط تاثر دیا جارہا کہ ڈیٹا ایک جگہ جمع ہوگا، ادارے ڈیجٹلائز ہورہے ہیں۔
اسلام آباد پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا ہے کہ سستی شہرت کے حصول اور...
کراچی اسرائیل کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے شین بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کے...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق شکایات کیلئے...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اعزاز اللہ شاہ کے خلاف تحریک استحقاق سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی...
کراچی شوہر کو چھوڑ کر بھارت جاکر شادی کرنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر نے 18 مارچ کو نوئیڈا کے کرشنا اسپتال...
کراچی جرمن شہریوں نے ٹیسلہ کا بائیکاٹ کردیا۔ مسک کی AfD اور ٹرمپ کی حمایت سے ٹیسلا کی مقبولیت گرگئی،رواں برس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کو 2 اپریل سے مساوی جوابی محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا اگرچہ نئی...
کراچی بینکاک میں سربراہی اجلاس میں مودی یونس ملاقات کا امکان کم ہے،سمٹ کے دوران غیر رسمی طور پر رہنماؤں کا...