ہر 3 ماہ بعد ساڑھے 10 ہزار روپے چیف منسٹر مینارٹی کارڈ لانچ، اقلیتی ترقیاتی بجٹ بھی 60 فیصد بڑھا دیا، مریم نواز

23 جنوری ، 2025

لاہور (خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا چیف منسٹر مینارٹی کارڈ لانچ کرکے ساتھ ہی تعداد50 سے 75 ہزار کرنے کا اعلان کیاہے۔ایوان اقبال کمپلیکس میں ہندو، سکھ اور کرسچن سمیت دیگر برادری کے مرد وخواتین نے شرکت کی،وزیر اعلیٰ نے اقلیتی مرد وخواتین خواتین کو مینارٹی کارڈ تقسیم کئے،پنجاب میں 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی 10500 روپے ملیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقلیتی برادری کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے، مینارٹی ہمارے لیے سرکا تاج ہیں،پاکستان میں مینارٹی نام رکھ دیا گیا جس میں اتفاق نہیں کرتی۔مینارٹی والے کی یہ پہچان یہ نہیں کہ آپ غیر مسلم ہیں بلکہ آپ کی پہچان سچے اور پکے پاکستانی ہے۔ میرے والد محمد نوازشریف نے ہمیشہ اقلیت کہنے سے منع کیا ، تہواروں پر مینارٹی گرانٹ 10ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کر دی گئی ، اقلیتی برادری کے لئے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 60فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے،دریں اثناءوزیر اعلیٰ سے پاکستان ائیر وار کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ 79 رکنی وفد کی سربراہی صدر ائیر وائس مارشل راشد حبیب نے کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ائیر فورس کے ہر طیارے کی فلائٹ امید کے ساتھ اٹھتی ہے۔ پاکستان ائیر فورسز نے چیلنجز کا سامنا کرکے عوام کے دل میں جگہ بنائی اور فرض کی ہر آواز پر لبیک کہا۔ یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،تسلسل برقرار رہے گا۔ مہنگائی 38سے 4 فیصد پر آگئی، زرمبادلہ اور سٹاک ایکسچینج اوپر کو جارہی ہے۔ چین کے سرمایہ کارپاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے کے لئے تیار ہیں۔جب آئے تو پاکستان سری لنکا بننے کی باتیں تھیں، اب ڈوبتی معیشت نہیں بلکہ ٹیک آف کی پوزیشن میں ہے،سیاسی عدم استحکام نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔ غریب کے لئے نرخ نہیں بڑھنے دیں گے، کچھ لوگ حکومت سے باہر نہیں رہ سکتے،اس لیے حملے کراتے ہیں ،میری حکومت نہ سہی، کسی کی بھی ہو ملک تو میرا ہے کیسے کہہ دوں کہ آگ لگادو۔2016میں نوازشریف نے آئی ایم ایف کو خیر آباد کہہ دیا تھا، اب ان شاء اللہ یہ پروگرام آخری ہوگا، سکالر شپ پروگرام،ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کا نظام، انڈسٹرلائزیشن ، ای ٹیکسی سروس، الیکٹر ک بسیں ، مینارٹی کارڈ ،ہمت کارڈ، عوامی منصوبوں کے لئے فیڈ بیک سسٹم ، ای ٹینڈرنگ سسٹم ، اپنی چھت اپنا گھر ، ورچوئل پولیس سٹیشن اور پینک بٹن سسٹم نوازشریف آئی ٹی سٹی ”کرائیوسرجری“ ۔ فری میڈیسن اور چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام ، ائیر ایمولینس ،فری ڈائیلسز ، ہیلتھ کلینک ، غذائی قلت کا شکار بچوں کے لئے فری میل پروگرام ، فری لیپ ٹاپ، پی ایچ ڈی سکالر شپ، بچیوں کے لئے ٹرانسپورٹ، ای بائیک ،کسان کارڈ ،ماڈل ایگریکلچر مال زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن، لائیو سٹاک کارڈ اور ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام ، شریمپ فارمنگ،پولیس کو باڈی کیم،تجاوزات اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے نئی اتھارٹی ، کے پی آئی سسٹم ہمارے تاریخی اقدامات ہیں ،وزیراعلیٰ نے کہا سعودی عرب کو پنجاب سے لائیوسٹاک خریدنے کی پیشکش کی ہے، پورے لاہور کو ری ویمپ کیا جائے گا ،ائیر وائس مارشل راشد حبیب اور کورس کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پراجیکٹس کو سراہا۔