اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے سبسڈی روکنے کےبعدیوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کے آپریشنز بند،اثاثےاورپراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینےکی تیاری کرلی TORsطے -وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کےآپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے- کمیٹی کارپوریشن کے آپریشنز فوری بندکرنےکےلیےطریقہ کارکاتعین کرےگی ۔حکومتی ذرائع کےمطابق وفاقی وزیرصنعت وپیداور رانا تنویر حسین 7رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،وزیرمملکت خزانہ وریونیو،وزیر مملکت آئی ٹی،وفاقی سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری صنعت وپیداوار، سیکرٹری نجکاری اورسیکرٹری بی آئی ایس پی کمیٹی ارکان میں شامل کئے گئےہیں-وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرزبھی طے کرلیے-ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کےآپریشنزفوری بندکرنے کے لیے طریقہ کارکاتعین کرے گی۔کمیٹی کارپوریشن کی پراپرٹی ، اثاثوں کی حفاظت اورمنٹیننس کےلیےانتظامات کاتعین کرےگی۔کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین سرپلس پول میں شامل یا دیگرحکومتی اداروں کی موجودہ آسامیوں پر ضم کرنےکاجائزہ لےگی۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...