اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے لاپتہ افراد ٹربیونل بنانا چاہتی ہے۔ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر مسئلہ حل کرنا ہوتا تو لاپتہ افراد کا معاملہ حل ہو چکا ہوتا۔بدھ کوسپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نیا کمیشن سربراہ لگا دیا ہے، حکومت قانون سازی کے ذریعے لاپتہ افراد ٹربیونل بنانا چاہتی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ لاپتہ افراد ٹربیونل کیلئے تو قانون سازی کرنا پڑے گی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ قانون سازی کیلئے کابینہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ کتنے عرصے میں قانون سازی کا عمل مکمل ہو گا؟۔جسٹس مندوخیل نے کہا کہ قانون تو پہلے سے موجود ہے، کسی کو لاپتہ کرنا جرم ہے۔
اسلام آباد حکومت کا جلد پہلی قومی صنعتی پالیسی کے اجرا کا فیصلہ، نیشنل لینڈ بینک کے قیام اور بیرونِ ملک...
کراچی پاک امریکا توانائی تعاون میں نیا سنگ میل،دوسرا تیل بردار جہاز پاکستان میں داخل،ایم ٹی البانی آج...
اسلام آبادستائیسویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے تاہم ایم کیو ایم اور اے این پی کی...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نےملاقات کی۔ ملاقات...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد مستعفی...
اسلام آباد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ27 ویں ترمیم آسانی سے پاس ہو گی، ترمیم کیلئے پی ٹی آئی نے بھی مدد کی،...
اسلام آبادقومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہیدقراردینے کی قرارداد کی منظوری...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے سینئر جج، جسٹس منصور علی شاہ نے مجوزہ ، ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالہ سے اپنی...