جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کا بائیکاٹ، PTI، ان کی حرکتوں پر اعتراض ہے، ن لیگ

23 جنوری ، 2025

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کا چوتھا راونڈ نہیں ہوگا جبکہ ن لیگ نے کہا ہے کہ ہمیں تحریک انصاف کی حرکتوں پر اعتراض ہے،عمر ایوب نے کہا کہحکومت بے شک اجلاس میں بیٹھ کر ڈگڈگی بجائے، ہمیں مذاکراتی اجلاس کی نئی تاریخ سے تا حال آگاہ نہیں کیا گیا،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن کے بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ،28 جنوری کو پی ٹی آئی کو تحریری طور پر جواب دیدیا جائے گا، تاہم جوڈیشل کمیشن کے بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ رپورٹ کےمطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن کے بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مطالبات پر تفصیلی طور پر قانونی رائے بھی لی گئی ہے۔