لاہور (کورٹ رپورٹر)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ارشاد حسن خان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ انھوں نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے واش روم ہال بات چیت کی جس میں یقین دلایا کہ نواز شریف کو پھانسی نہیں دی جائیگی اپنے بیان میں جسٹس(ر) ارشاد حسن خان نے کہا کہ ڈاکٹر نسیم اشرف کے مبینہ انکشافات فسانہ ہے نہ کہ حقیقت ، یہ خبر بے بنیا د ہے، جب کھانےکی میز پر بات ہوسکتی تھی تو واش روم میں جاکر ایسی بات کرنیکا کوئی جواز نہیں بنتا ،کھانے کی میز پر کلنٹن سے ذاتی نوعیت کی گفتگوضرور ہوئی جس میں نواز شریف کی سزا کا تذکرہ تک نہیں ہوا،سابق چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نسیم اشرف کے مبینہ انکشافات فسانہ ہے نہ کہ حقیقت،بل کلنٹن واش روم گئے تو میں بھی اپنی ضرورت کے تحت وہاں گیا ، راستے میں یا واش روم ہال میں کوئی بات نہیں ہوئی۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...