زیادتی کے مجرم کو کم سے کم 25سال قید ، 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا

23 جنوری ، 2025

اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے زیادتی کے مجرم کو کم سے کم 25 سال قید اور کم سے کم 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کی منظوری دے دی ہے اور عصمت دری کے متاثرین کیساتھ معاشرتی ظلم پراظہار تشویش کیا ،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے پیش کردہ "پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل، 2024" پر بحث کی گئی۔ جس میں ریپ کی سزا "سزائے موت یا طبی موت تک قید کی سزا تجویز کی گئی تھی ، سینیٹر محسن عزیز نے متاثرین پر جنسی حملوں کے تباہ کن اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے مجوزہ ترمیم کی اہمیت اجاگر کی ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے عصمت دری کے متاثرین کے ساتھ ہونے والے معاشرتی ظلم پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اعتراض پر تنقید کی، جس میں کہا گیا تھا، زیر دفعہ 376 "سب سیکشن (3) میں موجودہ سزا کافی ہے۔