انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت موثر اقدامات کر رہی ہے، چوہدری سالک

23 جنوری ، 2025

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، احترام انسانیت اور پاکستانی ورکرز کو ترکیہ میں روزگار کے مزید مواقع دینے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلونے مراکش کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنرمندپاکستانیوں کوترکیہ میں روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ترکیہ پاکستانی صنعتوں کو مشینری کی فراہمی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تکنیکی تربیت اور تعلیمی منصوبوں کو بھی وسعت دینے پر کام کررہا ہے۔