سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ؛گریڈ 20ترقی کیلئے لازمی SMCکیلئے مزید19افسر نامزد

23 جنوری ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس ( SMC) کیلئے گریڈ 19 کے نامزد افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ۔سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد 5 افسران کا تربیتی سٹیشن تبدیل کئے گئےہیں جبکہ 19کی اضافی نامزدگی کی گئی ۔ پولیس سروس کے اے آئی جی (آپریشنز) سی پی او پنجاب، لاہور زاہد نواز، سیکرٹریٹ گروپ کے طاہر پرویز اور مظہر جاوید، کسٹمز سروس کے ایڈیشنل کلکٹر کولیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور افنان خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ (نارتھ) کسٹمز اسلام آباد عنصر انیس، ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ (ہیڈ کوارٹرز) کراچی علی رضا ترابی، سکریٹری ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد محمد طیب، ان لینڈ ریونیو سروس کے سیکریٹری ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد طارق اقبال، ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خیبرپختونخوا ریجن (پشاور) ملنگ جان، ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او فیصل آباد اسلم شیخ، ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او، کراچی فیاض حسین ابڑو، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کی سمیعہ مستنصر، فوزیہ سلیم، شاہنواز خان، ثنا اللہ آغا، پوسٹل گروپ کے یاسر علی واسطی اور رضوان قدیر، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے محمد عمر فاروق علی ملک اور وزارتِ قومی صحت میں تعینات ڈائریکٹر (پی اینڈ ڈی) غزالہ بشیر میمن کی اضافی نامزدگی کی گئی ۔ ۔