ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعظم آفس محمد شاہد ڈی جی نجکاری کمیشن تعینات

23 جنوری ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ۔ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعظم اآفس( پبلک محمد شاہد دایو کوتبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات کیا گیا ۔ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعظم اآفس( پبلک ) اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسر اسد اسحقٰ کو تبدیل کرکے سندھ حکومت میں تعینات کیا گیا ۔ ان کی تقرری تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعظم اآفس اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسر عدنان خان کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ ڈپٹی سیکر ٹری وزارت پا رلیمانی امور اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسر علی اکبر کو تبدیل کرکے وزیر اعظم اآفس ( پبلک )تعینات کیا گیا ۔ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسر محمد قد یر کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکر ٹری وزیر اعظم آفس تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیف، وزارتِ منصوبہ بندی و ترقی نثار احمد کو تبدیل کرکے بطور ڈائریکٹر جنرل وزارتِ انسانی حقوق تعینات کیا گیا جبکہ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر عبدالرحیم شیرازی کا سندھ سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔