صدر مملکت نے سینئر بیورو کریٹ رائے ناصر علی خان کی اپیل منظور کرلی

23 جنوری ، 2025

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) صدر مملکت آصف علی زدرداری نے سینئر بیورو کریٹ اور اکا نومسٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے افسر اور جوائنٹ چیف اکانومسٹ رائے ناصر علی خان کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی سزا ختم کرتےہوئے تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔ صدر مملکت کے سیکرٹری محمد شکیل ملک نے وزیر اعظم کے سیکرٹری کو صدر مملکت کے فیصلہ سے آ گاہ کردیا ۔ رائے ناصر علی خان کو وزیر اعظم کی منظوری سے 27نومبر2023کو معمولی سزا سینشور (Censure) دی گئی تھی اور ایک سالانہ ترقی روک لی گئی تھی۔صدر مملکت نے فیصلہ میںلکھا ہے کہ کیس کے حقائق کے مطا بق مذکورہ افسر پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئےلہذا صدر مملکت نے رائے ناصر علی خان کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری قرار دیا ہے اور ان کے خلاف سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت انضباطی کار روائی کو بند کیا جا تا ہے۔