اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام نے حکومتی بل ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024کثرت رائے سے منظور کرلیا،بل کے حق میں 11اور مخالفت میں 6 ارکان نے ووٹ دیئے ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید امین الحق کی زیرِ صدارت ہوا ، وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ بل میں کچھ ترامیم لائی گئی ہیں، ، ممبر کمیٹی عمر ایوب نے کہا شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کردیا ، پاکستان تحریک انصاف کا جب جلسہ ہوتا ہے تو انٹرنیٹ کی سپیڈ سست کردی جاتی ہے، تحریک انصاف اس ڈیجیٹل نیشن بل کی مخالفت کرتی ہے، ممبر کمیٹی عمیر نیازی نے کہا بل پاس کرانے میں اتنی جلدبازی نہ کریں، ہمارے تحفظات دور کریں، ممبر کمیٹی بیرسٹر گوہر نے کہا آخر ڈیجیٹل کمیشن بنانے کی ضرورت کیوں پڑرہی ہے؟ ،شزہ فاطمہ نے کہا یہ ڈیٹا پول ایک جگہ اکٹھا نہیں ہورہا ، یہ غلط تاثر دیا جارہا کہ ڈیٹا ایک جگہ جمع ہوگا، ادارے ڈیجٹلائز ہورہے ہیں۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...