اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولیات کی فراہمی اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے ایک نئی پالیسی تشکیل دی ہے جس کے تحت عازمین کے لئے پاکستان سے ہی سرکاری ناظمین مقرر کئے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امورکے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر600ناظمین مقرر ہوں گے۔ 150 عازمین پر ایک ناظم گھر سے گھر تک اپنے گروپ کی مدد اور سہولیات کی فراہمی کے لئے خدمات سرانجام دے گا۔ تمام عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ہوائی اڈے پر جمع ہوں گے۔ ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگران ہوگا۔ ناظم پاکستان سے عازمین کے ساتھ جائے گا اور واپسی تک ساتھ رہے گا، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناظم کی معاونت سے فریضہ حج بہتر طریقہ سے ادا ہوگا۔ فلائٹ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی عازمین کو ان کے متعلقہ ناظم کی اطلاع دیدی جائے گی۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...