مذاکرات میں حکم نامہ نہیں ہوتا بیٹھ کر بات کی جاتی ہے،رانا ثناء

23 جنوری ، 2025

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنمااور وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں حکم نامہ نہیں ہوتا بیٹھ کر بات کی جاتی ہے، سینئر صحافی حسنات ملک نے کہاکہ اگر آئینی ترمیم بھی عدلیہ کی آزادی کی خلاف ورزی کرتی ہے تو اسے کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے،میزبان شاہزیب خانزدہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن دور کے پناہ گزینوں کے پروگرام کو معطل کرنے کے بعد پاکستان اور صدر ٹرمپ کی نئی امریکی انتظامیہ کے درمیان تعلقات ایک ابتدائی چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ یہ پاکستان میں کوئی پہلے مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں کہ کسی کو معلوم نہ ہو کہ ان معاملات میں کیا طریقہ کار ہوتا ہے۔ چارٹر آف ڈیمانڈ تحریری طور پر پیش کیا گیا ہے تو اس کا جواب ہم اسی طریقے سے ان کی خدمت میں پیش کریں گے۔