اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ کے ساتھ باضابطہ بات چیت ہوگی جن میں عالمی اور اہم علاقائی امور بشمول سی پیک ٹو سرفہرست ہوں گے دو درجن معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ، وفد کے ناموں کو حتمی شکل ، متوقع طور پر نائب وزیراعظم، وفاقی اور سندھ حکومت کے وزراء اور اہم عہدیدار شامل ہوں گے ۔ اپنے دورے کے دوران صدر زرداری چین کے علاقے ہاربین بھی جائیں گے جہاں وہ سرمائی اولمپک کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ امکانی طور پر صدر مملکت 5 سے 7فروری تک چین میں قیام کریں گے، جس دوران دونوں ممالک کے درمیان تقریباً دو درجن معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق یہ دورہ اصل میں 2 نومبر 2024 کو شیڈول تھا، لیکن صدر کے دبئی ایئرپورٹ پر پرواز میں سوار ہوتے ہوئے پاؤں کی ہڈی پر چوٹ آنے کے باعث معالجین کی ہدایت پر موخر کردیا گیا تھا جنہوں نے انہیں چار ہفتے مکمل آرام کی تجویز دی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے دیگر متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر اس دورے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس میں ایجنڈے کو حتمی شکل دینا اور ان معاہدوں کا مسودہ تیار کرنا شامل ہے جو دو روزہ دورے کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔ صدر کے ہمراہ دورہ چین پر جانے والے وزراء اور دیگر شخصیات کے ناموں کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم امکانی طور پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے دیگر عہدیدار، خاص طور پر سندھ کے عہدیدار بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے متعلقہ وزارتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ صدر زرداری کے دورہ چین کے دوران ان ایم او یوز/ معاہدوں کے بارے میں درج ذیل تفصیلات فراہم کریں جو دستخط کے لیے تیار ہیں یا ممکنہ طور پر دستخط کئے جائیں گے اس ضمن میں مختلف وزارتوں کو تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...