اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان جو آئندہ ہفتے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان آرہے ہیں اسلام آباد میں ان کی آمد کے موقعہ پر مصروفیات کے حوالے سے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں جن میں پاک ترک اعلیٰ سطحی تذویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس میں ان کی شرکت بھی شامل ہے۔سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں،و اعلیٰ سطحی تذویراتی تعاون کونسل اجلاس میں شرکت ،مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ، اسحاق ڈار کی سربراہی میں جائزہ اجلاس میں اسلام آباد میں انٹرچینج ترکیہ کے صدر کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہوگا اس موقع پر مختلف شعبوں میں مفاہمت کے دوطرفہ سمجھتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ امکانی طور پر صدر رجب طیب اردگان 12فروری کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے،ترک صدر، صدر زرداری، وزیراعظم اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ایٹ میں زیر تعمیر انٹرچینج کو ترک صدر کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آ باد کےالیکٹرک پررواں مالی سال کے پہلےدس ماہ کےدوران وفاقی حکومت کےواجبات میں145ارب روپے کا اضافہ ہوا...
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5فیصد...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
اسلام آباد سینیٹر دنیش کمار نےکہا کہ قرآن نے سود لینے سے منع کیا لیکن پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نذر ہورہا...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جس وجہ سے بلاول...
انصار عباسیاسلام آباد :…با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...