کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے نویں کثیر القومی بحری مشق امن 2025 میں شریک ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔ غیر ملکی بحری جہازوں پر سینئر افسران/کمانڈنگ آفیسرز نے نیول چیف کا پرتپاک استقبال کیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بات چیت کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان سمندری سکیورٹی اور امن و امان کے لئے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔ اسی جذبے کے تحت پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول اور کثیر القومی مشق امن جیسے اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ امن مشق سے شروع ہونے والا تعاون اور شراکت داری مستقبل میں مزید فروغ پائے گی اور ہمیں امن اور خوشحالی کے باہمی مقصد کے قریب لائے گی۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کثیر القومی بحری مشق امن 2025 میں شرکت کرنے والے جہازوں میں سے بنگلہ دیش کے بحری جہاز بی این ایس سومودرا جوائے، چین کے بحری جہاز پی ایل اے (این) گائویوہو، انڈونیشیا کے بحری جہاز کری بنگ ٹومو، ایران کے بحری جہاز آئی آر ایس جمران، جاپان کے بحری جہاز جے ایس مراسامے، ملائیشیا کے بحری جہاز کے ڈی ترینگنو، سری لنکا کے بحری جہاز ایس ایل این ایس وجئے اباہو، متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی کلاس بحری جہاز اور امریکہ کے بحری جہاز یو ایس ایس لیوس بی پلّر کا دورہ کیا۔
کراچی نئے مالی سال میں زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ 6 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آبادڈیمڈ ڈیوٹی کٹوتی کی تجویز، 6ارب ڈالر ریفائنری اپگریڈ منصوبہ پھر بحران کا شکار ،حکومت کی ڈیمڈ...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
انصار عباسیاسلام آباد:…وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
اسلام آباد ایران کا روس سے 20 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ ، ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور ایران کے درمیان...