عام آدمی پارٹی کو شکست، بی جے پی کی 27سال بعد دہلی اسمبلی میں بھاری اکثریت

09 فروری ، 2025

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت نے دارالحکومت دہلی میں ہونے والے اہم انتخابات میں 27سال بعد بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، اروند کیجریوال نے اپنی نشست مودی کی بی جے پی کے ہاتھوں ہار دی، جو عام آدمی پارٹی کی وسیع تر شکست کا عکاس ہے۔کیجریوال کی عام آدمی پارٹی گزشتہ دس برس سے حکومت میں ہے اورانہوں نے کہا ہے کہ۔"ہم عوام کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور بی جے پی کو مبارکباد دیتے ہیں،" کیجریوال نے ایک ویڈیو بیان میں کہا۔ بی جے پی کے وزیراعظم مودی نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کہا ہے کہ "ترقی جیت گئی، اچھی حکمرانی جیت گئی ہم دہلی کی مکمل ترقی کو یقینی بنانے اور شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، بی جے پی نے پہلے ہی 70 رکنی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے، جس میں 47 نشستیں جیت لی گئی ہیں، جبکہ مزید ایک سیٹ جیتنے کی توقع ہے۔بی جے پی کے امیدوار پرویش صاحب سنگھ، جنہیں دہلی کا نیا وزیر اعلیٰ بننے کا مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے نے کیجریوال کو شکست دی۔47 سالہ سنگھ کا تعلق ایک سیاسی خاندان سے ہے اور 2022 میں ایک متنازع بیان کے باعث خبروں میں آئے تھے۔