شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے اور ان کے بھارت فرار ہو نے کے بعد سے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اس کی شدت اس وقت مزید بڑھ گئی جب شیخ حسینہ نے سوشل میڈیا پر اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ عبوری حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔انہوں نے عبوری حکومت پر غیر آئینی طریقے سے اقتدار پر قبضے کا بھی الزام لگایا جس پر ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے اور شیخ حسینہ کے آبائی اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے گھر پر حملہ کرکے اسے جلا دیا۔ڈھاکا حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلا وطن سابق وزیراعظم کو جھوٹے اور من گھڑت بیانات سے روکے۔ بھارت کے قائم مقام ہائی کمشنر کو دیے گئے مراسلے میں شیخ حسینہ کے بیانات پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ بھارت اپنی سرزمین کو بنگلہ دیش میں عدم استحکام کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا ۔گو بھارت نے شیخ حسینہ کے بیان سے اظہار لاتعلقی کیا ہے تاہم گھر کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی۔واضح رہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو آزادی دلانے میں مدد دی تھی۔یہ گھر بنگلہ دیش کے قیام کی علامت سمجھا جاتا ہے جہاں1971 میں اس کی آزادی کا اعلان کیا گیا تھا۔1975 میں بنگلہ دیش کے بانی اور ان کے خاندان کے بیشتر افراد کو اسی گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔بعد میں شیخ حسینہ نے اپنے دور حکومت میں اس عمارت کو قومی میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا۔شیخ حسینہ کے 15سالہ دور اقتدار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں جن میں ان کے سیاسی مخالفین کو بڑے پیمانے پر حراست میں رکھنا اور ماورائے عدالت قتل کرنا شامل تھا۔بنگلہ دیشی عدالت انسانیت کے خلاف جرائم اور جبری گمشدگیوں میں مبینہ کردار کے الزام میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔2024میں وہ پر تشدد ہنگاموں کے بعد بھارت چلی گئی تھیں۔
یہاں ہم نے محسوس کی ہے بہتمدارج کی تفریق افراد میںمساوات اسلام میں ہے مگر کہاں ہے یہ اسلام آباد میں
جس طرح امریکہ نے جھوٹ اور فریب کا سہارا لے کر عراق کو نرغے میں لے کر اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی بالکل اسی طرح...
ابھی میں کالم لکھنے بیٹھا۔ نہ جی چاہ رہا تھا اور نہ کوئی موضوع ذہن میں تھا۔ رات کو صحیح طرح سو نہیں سکا تھا۔...
1909ءمیں برطانیہ سے ایک ٹیم بلتستان کی طرف روانہ ہوئی ۔ اس مہم کا مطمح نظرk2 پہاڑ کو سر کرنا تھا اور اسکے سربراہ...
اگر موجودہ کشیدگی چند ماہ اور چلتی رہی تو جنگ عظیم سوئم کا امکان بدرجہ اتم موجود ہے۔ صدر ٹرمپ ایک ایسی خیالی...
تاریخ کا حافظہ عجیب ہوتا ہے۔ وہ واقعات کو صرف محفوظ نہیں رکھتا، ان کی بازگشت بھی آنے والی نسلوں کے کانوں میں...
جنگ کی بھی زبان ہوتی ہے، جس میں ماں کی لوری، چرواہے کی بانسری اور بچوں کی ہنسی آہستہ آہستہ دب جاتی ہے۔ صرف...
یوں تو پورے ملک میں آپا دھاپی پڑی ہے۔ کہیں شورہے کہ آٹا نہیں مل رہا ۔کہیں کے پی میں پہلے وزیر اعلیٰ جیسے ہی...