اسلام آباد( نیوز رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ ہم نے آٹھ دس ماہ میں سخت اورمشکل فیصلے کئےمگرآگے بھی سفرآسان نہیں‘اپنے پائوں پر کھڑے ہو چکے ہیں‘ اب معاشی نمو کے لیے آگے بڑھنا ہو گا‘ پاکستان دوبارہ ٹیک آف کی پوزیشن میں آچکا ہے ‘ پاکستان نے ایک سال میں اندھیروں سے اجالوں کی طرف سفر کیا‘مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی تھی کہ اگر پاکستان ڈیفالٹ کرگیا تو میری قبر پر یہ لکھا جائے گا کہ اس شخص کے دور میں ملک ڈیفالٹ کرگیا،میرا بس چلے تو فی الفور 15 فیصد ٹیکس کم کر دوں اور ان شااللہ یہ وقت بھی آئے گا‘حکومت بڑے پیمانے پر نجکاری کی طرف جارہی ہے ‘مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا‘جو دہشتگردی مکمل ختم ہو گئی تھی وہ واپس کیوں آئی ‘یہ سوال پوری قوم کو پوچھنا چاہئے ،معیشت استحکام حاصل کر چکی ہے اور ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہے‘اب ہم اڑان بھریں گے ‘پاکستان کو مضبوط اور اقوام عالم میں عظیم ملک بنائیں گے‘اب سرمایہ کاروں‘ صنعتکاروں کی مشاوت سے پالیسیاں بنیں گی‘یہ پہلا موقع ہے جب سیاسی ودیگرادارے ساتھ مل کر دن کام کر رہے ہیں،مجھے مختلف القابات سے نوازا گیا لیکن مجھے اس کی رتی برابر پرواہ ہے نہ مجھے کوئی فرق پڑتا ہے کیونکہ مجھے پاکستان اور اس کے چوبیس کروڑ عوام کی پرواہ ہے۔ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ہفتہ کو ’’یوم تعمیر وترقی ‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہناتھاکہ پیرس کانفرنس میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے کہا کہ اب وقت گزر رگیا ہے پروگرام ممکن نہیں پاکستان کے لئے اسلامک ترقیاتی بینک سے ایک ملین ڈالر مانگے لیکن انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے دینا ممکن نہیں ہم اس وقت اسمبلی میں گئے اور بجٹ ترمیم پیش کیں اس طرح سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا ۔تنخواہ دار طبقے نے پاکستان کی معیشت کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے بساط سے بڑھ کر حصہ ڈالا ۔ انہوںنے کہا کہ یہاں بزنس کمیونٹی بیٹھی ہے ، میں بتانا چاہتا ہوںکہ ہم نے مشکل فیصلے کر لئے ،آگے بھی سفر آسان نہیں ہے لیکن ہم دن رات محنت کریں گے۔اب ترقی و خوشحالی کا سفر ہے اب آپ نے ہمارا بازو بننا ہے ۔چیئرمین ایف بی آر سے کہا ہے سرمایہ کاروں کی بات سنیں ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیےاکثریت اچھے لوگوں کی ہے ، جو کالی بھیڑیں ہیں انہیں باقیوں کے ساتھ اکٹھا نہیں کیا جا سکتا ۔حکومت کا کام نہیں کہ کاروبار کرے ، کاروبار آپ نے کرنا ہے ،پی آئی اے ،باقی جو ادارے ہیں انہیں آپ کے حوالے کرنا ہے آپ نے انہیں چلانا ہے اور اقوام عالم میں انہیں عظیم بنانا ہے ۔ آپ کو کہیں غلطی نظر آئے تو ہمیں تنبیہ کریں،ہمیں بتائیں ہم اس کی تصحیح کریں گے۔ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ، میرا دل گواہی دے رہا ہے کہ ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گےانہوں نے کہا کہ چار دن پہلے سعودی عرب کا وفد آیا ہے اور اس نے 1.2 ارب ڈالر تیل کی سہولت دی ،کاش یہ سرمایہ کاری ہوتی سیاسی حکومت اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے میری کوئی خواہش ہے تو وہ یہ ہے کہ عوام کی اور ملک کی خدمت کر لوں ،پاکستان ترقی کے سفر پر چل پڑے ۔لو گ کہیں ایک خادم آیا تھا جس نے پاکستان کو دوبارہ پٹری پر چڑھا دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ جنوری 2025 میں افراط زر کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 2 اعشاریہ 4 فیصد پر آ گئی جس کی وجہ سے پالیسی ریٹ میں کمی آئی۔ انہوں نے کہاحکومت سرحدپار سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے۔ قانونی طور پر افغانستان کو چینی برآمد کرکے حکومت نے211 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا، بصورت دیگر یہ قیمتی آمدنی سمگلروں کے ہاتھوں میں چلی جاتی۔ سمگلنگ کی روک تھام میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سنجیدہ اور مخلصانہ کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی حکومت کا حال ہی میں شروع کیا گیا "اڑان پاکستان" پروگرام کامیاب ہوگا اور اپنے تمام مقررہ اہداف حاصل کرے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب نے کہا ملک کی تاریخ میں پہلی بار حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات، رائٹ سائزنگ اور پنشن اصلاحات پرحکومت سختی سے عمل درآمد کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستقل مزاجی اور پالیسیوں کے تسلسل کے فقدان کی وجہ سے خطے میں پیچھے رہ گئی ہے۔ اڑان پاکستان پروگرام کے تحت پاکستان پانچ سال میں 100 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کر لے گا۔اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے برآمدات پر مبنی صنعت کو چوبیس گھنٹے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے برآمدی صنعت کو قومی تعطیلات سے مستثنیٰ ٰقرار دینے کی بھی تجویز پیش کی۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی خاطر اپنی سیاست قربان کردی۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نےکہا سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے، متحد ہو کر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔ نیشنل یوتھ کونسل کی اراکین بلقیس وردگ اوراریج یاسین زئی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کے فروغ کے اقدامات کی تعریف کی۔ دانش گرلز سکول چشتیاں کی ہونہار فارغ التحصیل طالبہ نورالعین اور دانش سکول سے تعلیم حاصل کرکے یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) سے انجنیئرنگ کرنے والے طالب علم انجینئر عادل حسین نے بھی خطاب کیا اور شرکا کو اپنی کامیابی کی کہانی سنائی۔
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ جنگ بندی کے خاتمے میں چند گھنٹے باقی تھے اور کوئی نتیجہ...
کراچی دنیا بھر میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندیوں کا رجحان تیزہوگیا۔برطانیہ نے بچوں پرسوشل میڈیا استعمال...
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آباد ٹرمپ کی 16 ماہ بعد مودی سے ملاقات ،گلے لگے نہ مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، جی سیون سربراہی اجلاس میں...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کےلیے آئندہ مالی سال 15کروڑ33لاکھ روپےمختص کئے گئے...
انصار عباسیاسلام آباد :… با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد بیوو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسران...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی حکومت نے وزیراعظم طارق رحمان کے مشیر کو دہلی ایئرپورٹ پر غیر ضروری اور تفتیش کے...