کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہربین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا عالمی سیاست میں محتاط رویہ اختیار کرنا اس کے مفاد میں ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان توازن برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ پاکستان کسی تنازع میں نہ پھنسے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ ابھی ایسا کوئی خطرہ نہیں جو یہ ثابت کرے کہ پاکستان کا جھکاؤ کسی ایک جانب زیادہ ہو گیا ہے البتہ بھارت امریکہ اور چین کی کشمکش میں زیادہ مشکلات کا شکار ہے۔ اگر پاکستان اپنی معاشی صورتحال بہتر کرلے تو اس کے لیے سفارتی چیلنجز بھی آسان ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو کے پروگرام ’’جرگہ ‘‘میں میزبان سلیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کامران بخاری نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے بدلتے حالات پر امریکہ میں نئی حکمت عملی پر غور ہو رہا ہے۔ واشنگٹن میں اس تاثر کو تقویت ملی ہے کہ خطے میں امریکی پالیسیوں کے مثبت نتائج نہیں نکلے اس لیے طاقت کا توازن نئے انداز میں ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ایران اور ترکی سے مذاکرات اسی پالیسی کا حصہ ہیں جس پر عرب ممالک اور اسرائیل کو شدید تحفظات ہوں گے۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بھی نئی جہتیں سامنے آ رہی ہیں کیوں کہ سعودی عرب سمجھتا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد خطے کی صورتحال یکسر بدل چکی ہے ۔ اسی طرح افغانستان سے امریکی اسلحہ کی واپسی کا مطالبہ محض بیان کی حد تک ہے کیونکہ عملی طور پر ایسا ممکن نہیں اگر کوئی معاہدہ ہوا تو وہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ہی ہوگا۔ کامران بخاری نے مزید کہا کہ چین کو عالمی اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے جہاں سرمایہ کار اپنی رقم نکال رہے ہیں بیجنگ کی خواہش ہے کہ تجارتی پابندیاں کم ہوں اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر پر عائد رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔ امیگریشن کے حوالے سے کہا کہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی واپسی کا امکان کم ہے کیونکہ اس میں بھاری خرچہ آتا ہے۔ کامران بخاری نے کہا کہ میں یہی سمجھتا ہوں پاکستان امریکہ کے ریڈار پر نہ ہی آئے تو پاکستان کے لیے اچھا ہے۔ پاکستان کے چین سے بھی تعلقات ہیں اور کبھی کبھی یہ بات سامنے آتی ہے کہ پاکستان ان دو ہاتھوں کے درمیان پس نہ جائے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ابھی وہ حالات نہیں ہیں جس سے یہ نتیجہ نکالا جائے کہ پاکستان کا چین کی طرف زیادہ جھکاؤ ہوگیا ہے جبکہ میں کہوں گا بھارت امریکہ اور چین کی لڑائی میں زیادہ پس رہاہے۔ پاکستان اگر اپنے معاشی حالات بہتر کرلے جو بتدریج ہو رہے ہیں تو پاکستان کے لیے بہتر ہوگا۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔