اسلام آباد (طاہر خلیل ) پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مستردکر دی ۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت کا جواب د یتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا باب بند ہوگیا، ہم مذاکرات نہیں کرینگے ، حکومت کے ارادے ٹھیک ہیں اور نہ ہی نیت،سیاسی مذاکرات خواہشات پر نہیں، مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔ادھر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمر ایوب کی طرف سے مذاکرات کی دعوت مسترد کرنے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی ، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر نے صرف یہ کہا تھا کہ ان کے دروازے ہر کسی کےلیے کھلے ہیں ۔ مذاکرات کی باضابط دعوت تب دی جائے گی جب حکومت یا اپوزیشن انھیں خود درخواست کرینگے۔ سپیکر کا کردار بھی یہی ہے انہوں نے اپنی پوزیشن کلیر کی تھی۔ سپیکر چیمبر اور ان کے گھر کے دروازے کسی بھی رکن کےلیے کھلے ہیں۔ یا د رہے گزشتہ روز حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی تھی، سپیکر کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے، مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی، جیل کے اندر سے پہلے منظوری آ جائے پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سخت آدمی ہیں۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔