لاہور،اسلام آباد،پشاور،ملتان(مانیٹرنگ سیل ، جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف لاہورسمیت ملک بھر میں مختلف حلقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔جس پر حکومتی ادارے حرکت میں آگئے اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔اسلام آباد میں سیکورٹی سخت رہی ، بری امام، بارہ کہو، فیض آباد، چھبیس نمبر چونگی پر بھی پولیس تعینات ،مظفرآباد میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو ہاؤس اریسٹ کر دیا گیا ،پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالیاں گئیں ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی، سابق رکن اسمبلی زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پل چھٹہ سے گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10 سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ریلی کے شرکاء پر دھاوا بولا اور لوگوں کو پکڑا، دونوں رہنماؤں اور چند کارکنوں کی گرفتاری کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے۔تاہم بعدپولیس کے مطابق مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت گرفتار 9 افراد کو علاقہ مجسٹریٹ نے بری کردیا جبکہ علاقہ مجسٹریٹ نے ناکافی شواہد پر تفتیشی افسر کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم سیاہ کے اعلان کے بعد پولیس نے سیکورٹی سخت کردی ۔ سری نگر ہائی وے پر تین خصوصی ناکے قائم کیے گئے ، جبکہ داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی اور جڑواں شہروں سے صوابی جانے والے قافلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ۔، ڈی چوک جانے والے راستے پر خار دار تاریں بچھا دی گئیں، ڈی چوک کے اردگرد بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔اطلاعات کے مطابق قیدی وین اور پولیس کمانڈوز ڈی چوک میں تعینات رہے ، بری امام، بارہ کہو، فیض آباد، چھبیس نمبر چونگی پر بھی پولیس تعینات رہی۔ صدرپی ٹی آئی پنجاب حماد اظہرنےاحتجاجی ریلی میں شرکت کی۔کارکنان کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کےپارلیمانی لیڈرعلی امتیاز وڑائچ کی زیراہتمام والٹن روڈ پرریلی نکالی گئی جس میں علی امتیاز وڑائچ کا کہنا تھا کہ آج کےدن پی ٹی آئی کےمینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کےحکم پریوم سیاہ منایا گیا ۔ جلد بانی پی ٹی آئی عدالتوں کے ذریعے سرخرو ہونگے۔رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نےبھی پی پی 161 میں ریلی نکالی،آزد کشمیر کے دارالخلافہ مظفرآباد میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے آزادی چوک میں احتجاج کی کوشش کی گئی جس پر متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی خواجہ فاروق نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور الیکشن میں دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی۔مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت نے آئین اور قانون کو پس پشت ڈالا،بانی پی ٹی آئی کو انتقام کا نشانہ بنا رکھا ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے۔مقررین نے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کی،پولیس نے خواجہ فاروق کو گاڑی میں بٹھانے کے بجائے کارکن کی گاڑی میں بٹھا دیا تھا تاہم کارکن ڈرائیور نے پولیس کے سوار ہونے سے قبل ہی گاڑی بھگا دی، پولیس خواجہ فاروق کی گاڑی کے پیچھے پیدل دوڑتی رہی۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر مظفر آباد نے بتایا کہ پولیس نے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو گرفتار کر لیا ، خواجہ فاروق احمد کو ہاؤس اریسٹ کیا گیا ، احتجاج کرنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ جنگ بندی کے خاتمے میں چند گھنٹے باقی تھے اور کوئی نتیجہ...
کراچی دنیا بھر میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندیوں کا رجحان تیزہوگیا۔برطانیہ نے بچوں پرسوشل میڈیا استعمال...
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آباد ٹرمپ کی 16 ماہ بعد مودی سے ملاقات ،گلے لگے نہ مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، جی سیون سربراہی اجلاس میں...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کےلیے آئندہ مالی سال 15کروڑ33لاکھ روپےمختص کئے گئے...
انصار عباسیاسلام آباد :… با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد بیوو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسران...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی حکومت نے وزیراعظم طارق رحمان کے مشیر کو دہلی ایئرپورٹ پر غیر ضروری اور تفتیش کے...