اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے پتن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر ردعمل میں گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیدیا ، کسی کے پاس بے ضابطگیوں کا مواد موجود ہے تو امیدواروں، متاثرہ فریقین کو مہیا کریں تاکہ وہ ٹربیونلز کے سامنے پیش کریں ،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پتن کے ایک نمائندے کا انٹرویو اورپریس ریلیز سراسر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے اگر کسی کے پاس بے ضابطگیوں کا اتنا مواد موجود ہے تو وہ متعلقہ امیدواروں اور متاثرہ فریقین کو مہیا کریں تاکہ وہ ٹربیونلز کے سامنے پیش کریں اور پٹیشنز پر قانون کے مطابق درست کارروائی ہوسکے ، اپنے بیان میں ترجمان ای سی پی نے کہا کہ ریٹرننگ افسران سے جو بھی فارم 46، 45 اور47 الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے انکو الیکشن کمیشن نے بغیر کسی ردوبدل کے اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کیا جو آج تک موجود ہیں اوراس سلسلے میں متاثرہ فریقین نے پٹیشنز قانون کے مطابق الیکشن ٹریبونلز میں دائر کی ہوئی ہیں جن کی سماعت جاری ہے اور کچھ ٹربیونلز نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پٹیشنز پر فیصلے بھی کردیئے ہیں ترجمان کا کہنا ہے ووٹرز کا ٹرن آوٹ الیکشن کمیشن کی سالانہ اور پوسٹ الیکشن رپورٹ میں شامل ہے خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ کرنا مناسب نہ ہوگا کیونکہ یہ معاملہ زیر سماعت ہے اور الیکشن کمیشن اس معاملے پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریگا ،بیان میں کہا گیا ہے کہ پتن کی رپورٹ ادارے کا مؤقف جانے بغیر شائع کی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے یہ سراسر بے بنیاد اور منگھڑت پروپیگنڈے کا تسلسل ہے ، الیکشن کمیشن اس قسم کے ہتھکنڈوں سے دباؤ میں نہیں آئیگا۔
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ جنگ بندی کے خاتمے میں چند گھنٹے باقی تھے اور کوئی نتیجہ...
کراچی دنیا بھر میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندیوں کا رجحان تیزہوگیا۔برطانیہ نے بچوں پرسوشل میڈیا استعمال...
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آباد ٹرمپ کی 16 ماہ بعد مودی سے ملاقات ،گلے لگے نہ مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، جی سیون سربراہی اجلاس میں...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کےلیے آئندہ مالی سال 15کروڑ33لاکھ روپےمختص کئے گئے...
انصار عباسیاسلام آباد :… با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد بیوو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسران...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی حکومت نے وزیراعظم طارق رحمان کے مشیر کو دہلی ایئرپورٹ پر غیر ضروری اور تفتیش کے...