کراچی(نمائندہ جنگ)چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے نویں کثیر القومی بحری مشق امن 2025 میں شریک ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔ غیر ملکی بحری جہازوں پر سینئر افسران/کمانڈنگ آفیسرز نے نیول چیف کا پرتپاک استقبال کیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بات چیت کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان سمندری سکیورٹی اور امن و امان کے لئے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔ اسی جذبے کے تحت پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول اور کثیر القومی مشق امن جیسے اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ امن مشق سے شروع ہونے والا تعاون اور شراکت داری مستقبل میں مزید فروغ پائے گی اور ہمیں امن اور خوشحالی کے باہمی مقصد کے قریب لائے گی۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کثیر القومی بحری مشق امن 2025 میں شرکت کرنے والے جہازوں میں سے بنگلہ دیش کے بحری جہاز بی این ایس سومودرا جوائے، چین کے بحری جہاز پی ایل اے (این) گائویوہو، انڈونیشیا کے بحری جہاز کری بنگ ٹومو، ایران کے بحری جہاز آئی آر ایس جمران، جاپان کے بحری جہاز جے ایس مراسامے، ملائیشیا کے بحری جہاز کے ڈی ترینگنو، سری لنکا کے بحری جہاز ایس ایل این ایس وجئے اباہو، متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی کلاس بحری جہاز اور امریکہ کے بحری جہاز یو ایس ایس لیوس بی پلّر کا دورہ کیا۔
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ جنگ بندی کے خاتمے میں چند گھنٹے باقی تھے اور کوئی نتیجہ...
کراچی دنیا بھر میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندیوں کا رجحان تیزہوگیا۔برطانیہ نے بچوں پرسوشل میڈیا استعمال...
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آباد ٹرمپ کی 16 ماہ بعد مودی سے ملاقات ،گلے لگے نہ مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، جی سیون سربراہی اجلاس میں...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کےلیے آئندہ مالی سال 15کروڑ33لاکھ روپےمختص کئے گئے...
انصار عباسیاسلام آباد :… با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد بیوو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسران...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی حکومت نے وزیراعظم طارق رحمان کے مشیر کو دہلی ایئرپورٹ پر غیر ضروری اور تفتیش کے...