وفاقی حکومت کا چیمپئنز ٹرافی کی سیکورٹی کیلئے پاک فوج، رینجرز تعیناتی کا فیصلہ

09 فروری ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے آ ئی سی سی چیمپنز ٹرافی2025 کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے لیےپاک فوج اور رینجرزتعیناتی کا فیصلہ کر لیا،وفاقی کابینہ سے تعیناتی کی منظوری حاصل کرلی گئی ، آئین کے آرٹیکل 245تحت فوج کی تعیناتی کی جائےگی ۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری حاصل کرلی گئی ہے۔ پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائےگی۔ سیکیورٹی کےلیے رینجرزکی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی ایونٹ19 فروری کو شروع،9 مارچ تک جاری رہے گا۔