امریکا کا اسرائیل کو 7ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان

09 فروری ، 2025

کراچی(نیوزڈیسک)کانگریس کے جائزے کے بغیرامریکا نے اسرائیل کو 7ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ نے کانگریس کے جائزے کے بغیر اسرائیل کو اسلحہ فروخت کا اعلان کیا۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے اسلحہ میں ہزاروں ہیل فائر میزائل اور بم شامل ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم کی صدر ٹرمپ اور دیگر حکام سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔رپورٹس میں کہا گیا کہ سابق امریکی انتظامیہ نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی تھی۔