عوام نے تحریک انتشار کی جھوٹی سیاست کو مسترد کر دیاہے،عطااللہ تارڑ

09 فروری ، 2025

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کے ڈیفالٹ کی دعائیں کرنے والے آج شرمندہ ہیں، عوام نے تحریک انتشار کی جھوٹ کی سیاست یکسر مسترد کر دی ہے، یہ لوگ روتے رہیں گے اور ہم ترقی اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو چکی، آج پورے ملک میں یوم تعمیر و ترقی منایا جا رہا ہے، پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو حلقہ این اے 127 میں یوم تعمیر و ترقی کے حوالے سے عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سمیت کارکنان اور حلقہ کے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔