راولپنڈی (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی شامل تفتیش ہونے کیلئے عمران سے ملاقات کی شرط مان لی گئی،عدالت نے بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی اوروکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے ملاقات کا حکم دے دیا قبل ازیں بشری بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی ، عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی ملاقات کا حکم دے دیا۔ اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں ۔ عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی 30 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر کل 10فروری تک سماعت ملتوی کر دی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقئ وزیر اعظم خان سواتی کی دو مقدمات میں دائر عبوری ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکتے ہوئے سرکاری وکیل سے 22فروری کو جواب طلب کرلیا، دریں اثنا ء پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ،عمران خان نے عدالتی احکامات کے باوجود بشری بی بی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے کے معاملہ پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ،اور موقف اپنا یا کہ ان کی اہلیہ بشری بی بی بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید ہے ،28 جنوری کو عدالت نے حکم دیا کہ ایس او پی کے مطابق ملاقات کرائی جائے،عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیاگیا۔
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ جنگ بندی کے خاتمے میں چند گھنٹے باقی تھے اور کوئی نتیجہ...
کراچی دنیا بھر میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندیوں کا رجحان تیزہوگیا۔برطانیہ نے بچوں پرسوشل میڈیا استعمال...
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آباد ٹرمپ کی 16 ماہ بعد مودی سے ملاقات ،گلے لگے نہ مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، جی سیون سربراہی اجلاس میں...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کےلیے آئندہ مالی سال 15کروڑ33لاکھ روپےمختص کئے گئے...
انصار عباسیاسلام آباد :… با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد بیوو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسران...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی حکومت نے وزیراعظم طارق رحمان کے مشیر کو دہلی ایئرپورٹ پر غیر ضروری اور تفتیش کے...