لاہور،اسلام آباد،پشاور ، ملتان (مانیٹرنگ سیل، جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف نےمبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف لاہور سمیت ملک بھر میں مختلف حلقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں ۔جس پر حکومتی ادارے حرکت میں آگئے اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔اسلام آباد میں سیکورٹی سخت رہی ، بری امام، بارہ کہو، فیض آباد، چھبیس نمبر چونگی پر بھی پولیس تعینات،مظفرآباد میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو ہاؤس اریسٹ کر دیا گیا ،پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالیاں گئیں ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی، سابق رکن اسمبلی زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پل چھٹہ سے گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10 سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ریلی کے شرکاء پر دھاوا بولا اور لوگوں کو پکڑا، دونوں رہنماؤں اور چند کارکنوں کی گرفتاری کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے۔تاہم بعدپولیس کے مطابق مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت گرفتار 9 افراد کو علاقہ مجسٹریٹ نے بری کردیا جبکہ علاقہ مجسٹریٹ نے ناکافی شواہد پر تفتیشی افسر کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم سیاہ کے اعلان کے بعد پولیس نے سیکورٹی سخت کردی ۔ سری نگر ہائی وے پر تین خصوصی ناکے قائم کیے گئے ، جبکہ داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی اور جڑواں شہروں سے صوابی جانے والے قافلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ۔، ڈی چوک جانے والے راستے پر خار دار تاریں بچھا دی گئیں، ڈی چوک کے اردگرد بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔اطلاعات کے مطابق قیدی وین اور پولیس کمانڈوز ڈی چوک میں تعینات رہے ، بری امام، بارہ کہو، فیض آباد، چھبیس نمبر چونگی پر بھی پولیس تعینات رہی۔ صدرپی ٹی آئی پنجاب حماد اظہرنےاحتجاجی ریلی میں شرکت کی۔کارکنان کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کےپارلیمانی لیڈرعلی امتیاز وڑائچ کی زیراہتمام والٹن روڈ پرریلی نکالی گئی جس میں علی امتیاز وڑائچ کا کہنا تھا کہ آج کےدن پی ٹی آئی کےمینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کےحکم پریوم سیاہ منایا گیا ۔ جلد بانی پی ٹی آئی عدالتوں کے ذریعے سرخرو ہونگے۔رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نےبھی پی پی 161 میں ریلی نکالی۔ کارکنان نے فرخ جاوید مون کی قیادت میں ریلی میں شرکت کی۔۔ صدرپی ٹی آئی پنجاب حماد اظہرنےاحتجاجی ریلی میں شرکت کی۔کارکنان کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کےپارلیمانی لیڈرعلی امتیاز وڑائچ کی زیراہتمام والٹن روڈ پرریلی نکالی گئی جس میں علی امتیاز وڑائچ کا کہنا تھا کہ آج کےدن پی ٹی آئی کےمینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کےحکم پریوم سیاہ منا رہےہیں۔ جلد بانی پی ٹی آئی عدالتوں کے ذریعے سرخرو ہونگے۔رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نےبھی پی پی 161 میں ریلی نکالی۔ کارکنان نے فرخ جاوید مون کی قیادت میں ریلی میں شرکت کی۔آزد کشمیر کے دارالخلافہ مظفرآباد میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے آزادی چوک میں احتجاج کی کوششں کی گئی جس پر متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی خواجہ فاروق گرفتاری سے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور الیکشن میں دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی۔مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت نے آئین اور قانون کو پس پشت ڈال مہربانی پی ٹی آئی کو انتقام کا نشانہ بنا رکھا ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے۔مقررین نے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کی۔بچنے کے لیے پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے۔پولیس نے خواجہ فاروق کو گاڑی میں بٹھانے کے بجائے کارکن کی گاڑی میں بٹھا دیا تھا تاہم کارکن ڈرائیور نے پولیس کے سوار ہونے سے قبل ہی گاڑی بھگا دی، پولیس خواجہ فاروق کی گاڑی کے پیچھے پیدل دوڑتی رہی۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر مظفر آباد نے بتایا کہ پولیس نے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو گرفتار کر لیا ، خواجہ فاروق احمد کو ہاؤس اریسٹ کیا گیا ، احتجاج کرنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔اوکاڑہ سے نمائندہ جنگ کے مطابق پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ،قومی و صوبائی اسمبلی کے 2 ٹکٹ ہولڈروں سمیت 52 نامزد 40 نامعلوم ملزمان کے خلاف 2 تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ بصیر پور میں پولیس کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر بلال عمر ،قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر ارشد مہار ایڈووکیٹ سمیت 38 نامز اور 15/16 نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس نے ملزمان آصف ،شریف ،وقار مصطفی اور صغیر احمد کو موقع سے گرفتار کر لیا،تھانہ صدر اوکاڑہ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ پی ٹی آئی کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر مہر عبد الستار سمیت 14 نامزد اور 20/25 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالی ،حکومت اور اداروں نے خلاف نعرے بازی کی ،پولیس کی طرف سے روکے جانے پر حملہ آور ہو کر 2 کانسٹیبلوں محمد فیصل اور اعجاز سرور کو زخمی کر کے ان کے پرس چھین لئے جن میں نقدی وغیرہ تھی ،پولیس مصروف تفتیش ہے
کراچی بھارت میں آبی وسائل کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ حکومت کے پاس قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی تین...
اسلام آباد ’’نوشتۂ دیوار اُن کیلئے ہوتا ہے جو اسے پڑھنا چاہتے ہیں۔‘‘ جمعرات کو رات دیر سے سوشل میڈیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے...
اسلام آبا د ملک کی بڑی مذہبی و سیاسی شخصیات نے قومی سلامتی کمیٹی فیصلوں کی مکمل تائید کردی، مولانا فضل...
اسلام آباد اسرائیل اور نریندر مودی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں صیہونی فورسز کی مقبوضہ کشمیر آمد‘ اسرائیلی...
اسلام آباد 67 ہزار عازمین کے حج سے محرومی کے معاملہ پر چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سنیٹر مو لا نا...
کراچیپاکستانی فضائی حدود کی بندش کے پہلے 24 گھنٹے میں 70 سے زائد بھارتی پروازوں کو اضافی سفر کی وجہ سے شدید...
اسلام آباد مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کو سیاحوں کو نشانہ بنانے والے مہلک فائرنگ کے حملے کے بعد پاکستان اور...