الیکشن میں لوگوں نے PTI، اب انکی احتجاجی کال مسترد کردی، وزراء

09 فروری ، 2025

نارووال،سیالکوٹ(نمائندگان جنگ) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ 8 فرروری 2024 کےالیکشن میں لوگوں نے تحریک انصاف کو اور اب انکی احتجاجی کال مسترد کردی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے حکومت کے 1 سال مکمل ہونے پر نارووال کے نواحی گاؤں مانک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ 8 فروری 2024 کو آپ نے اپنے ووٹ کے ساتھ ان لوگوں کو شکست دی تھی آج یہ لوگ کہتے ہیں ہمارے ساتھ دھاندلی ہو گئی 4 سال تمھارے پاس حکومت تھیاحسن اقبال نے کہا کہ کیا سوشل میڈیا پر پی ٹی ائی کی کارگردگی دکھائی دے گی حقیقت میں کچھ نہیں ہے عمل کی دنیا میں کارگردگی صفر ہے ہم عمل کی سیاست کرتے ہیں ترقیاتی منصوبے چھپے چھپے پر ہیں تم سے تمھارا ووٹ چرایا نہیں گیا ہے لوگوں نے اپنے ووٹوں سے شکست دی ہے پاکستان کے اندر سرمایہ کیوں ا رہا ہے ان کو تکلیف ہو رہی ہے کہتا ہے ڈالر پاکستان نہ بیجوں اگر ہندوستان کہتا تو بات سمجھ آتی ہے پاکستان کے لوگ پاکستان سے بغاوت نہیں کریں گے ہم نے اڑان پاکستان کا پروگرام شروع کیا ہے ہم نے ہندوستان سے آگے نکل کر دکھانا ہےپاکستان کو جب بھی مسلم لیگ ن سے چھینا گیا پاکستان پر برا وقت آیا ہے پاکستان کو علامہ اقبال قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے 2018 میں دھاندلی سے حکومت چھینی گئی پاکستان میں دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں جس ملک کے اندر انتشار ہوتا ہے ترقی نہیں ہوتی پاکستان میں بڑا کام ہونے لگتا ہے یہ احتجاج شروع کر دیتے ہیں پوری دنیا سے ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں پھر پی ٹی آئی کو دھرنے یاد آ گئے ہیں یہ بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرتے ہیں یہ پہلا سول لیڈر ہے جس نے آئین شکنی کی ہے سپریم کورٹ نے اس کو آئیں شکن قرار دیا ہے جو شخص کسی ملک کے خزانے سے 64 ارب چرا لے کیا وہ لیڈر ہو سکتا ہے ؟ یہ پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کر رہے ہیں آئندہ لوگ آپ کو بتائیں گے جو پاکستان کے ساتھ دشمنی کرتا ہے کیا سلوک کرتے ہیں ۔ یوم تعمیروترقی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں، حلقے کے عوام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں، میری والدہ حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ ووٹ لینےکے بعدغائب نہیں، آپ کےدرمیان رہوں گا، ہمیشہ عوام کا ہاتھ اور بازو بن کر ان کے ساتھ رہوں گا، ہمارے تمام کارکن عوامی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں،5 سال بعد حلقے کی شکل بدل کر رکھ دیں گے، تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں آج تعمیر و ترقی کا دن منایا جارہاہے، ہماری سٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین سٹاک مارکیٹوں میں سے ایک ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔