اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاستدان کو جیل میں رکھنے کے خلاف ہوں، مخالفین کو طاقت سے سیاست کے میدان سے باہر کرنےکا حامی نہیں، سیاست میں شدت پسندی نہیں ہونی چاہیے، ماضی میں پی ٹی آئی اورجے یوآئی کے درمیان رویے میں شدت تھی، حالات کواعتدال پرلاناچاہتے ہیں، 26ویں ترامیم کی جنگ ہم نےاکیلی لڑی، 26ویں ترمیم کے ذریعےآئین، پارلیمنٹ اورشہریوں کے حقوق کاتحفظ کیا۔ مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ دینی مدارس ایکٹ سے متعلق تاخیری حربےاستعمال کئے جارہے ہیں، مسائل کاحل تلخیوں سے نہیں مذاکرات کےذریعے چاہتےہیں، عوام کے حق پرشب خون مارنے کا حق کسی کونہیں، اسرائیل جنگ ہار چکا ہے، امریکا افغانستان کے بعد فلسطین میں بھی شکست کھا چکا ہے، عالمی قوتوں کا جنگی جنون زمین بوس ہورہا ہے، بین الاقوامی مسئلے مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں،سرزمین فلسطین، فلسطینیوں کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اوٹ پٹانگ ہیں، ٹرمپ بین الاقوامی معاملات جانتے ہی نہیں۔
کراچی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پرسینئر صحافی تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے جیو پر گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے منگل کی سہ پہر پاکستان میں...
اسلام آباد اگرچہ حکومت مئی کے ماہ میں موصول ہونے والے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 7.41 روپے کی رعایت دینے جا رہی...
کراچی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ...
اسلام آباد ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی ہائی کمیشن کے عملےکی وطن واپسی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے،عالمی سرمایہ کار IT شعبہ میں...
کراچی مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف فوری طور پر مہم جوئی سے انکار کرنے والے...