کراچی (نیوز ڈیسک) جنگ کے بچھڑے، 54 سال بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں بٹے خاندان کا دوبارہ ملاپ ، بنگلہ دیشی شہری افتخار حسین اپنے پاکستانی خاندان سے دوبارہ مل گئے، چکوال کے گاؤں میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ افتخار حسین 1971 کی جنگ میں اپنے والد سے بچھڑ گئے تھے، جو مشرقی پاکستان میں تعینات تھے اور جنگ کے دوران شہید ہو گئے ان کی والدہ، جو بنگالی تھیں، نے بچوں کے ساتھ وہیں رہنے کا فیصلہ کیا، اور یوں خاندان دو حصوں میں بٹ گیا۔ 1971 کے بعد مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کی وجہ سے وہ اپنے دیگر بہن بھائیوں اور والدہ کے ساتھ بنگلہ دیش کے باشندے قرار پائے۔ ان کے پنجابی والد اور بنگالی والدہ پر مشتمل خاندان اپنے پانچ بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی گزار رہا تھا کہ 1971 کی جنگ نے سب کچھ تہس نہس کر دیا۔ افتخار حسین کے والد عبدالرؤف اس جنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جنگ کے ہنگاموں میں ان کی لاش تک نہ مل سکی ۔ان کی والدہ کے خاندان نے بہت تلاش کیا مگر ان کا سراغ نہ ملا۔ 1971کی جنگ کے بعد اس وقت کے مشرقی پاکستان کے باشندے تو بنگلہ دیش کے شہری بن گئے، مگر بہت سارے بنگالی خاندانوں نے پاکستان کی شہریت اختیار کرنے کو ترجیح دی ۔البتہ مغربی پاکستان کے رہنے والے کسی خاندان کے بنگلہ دیش میں بس جانے کی مثالیں بہت کم یا نہ ہونے کے برابر تھیں۔
کراچی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پرسینئر صحافی تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے جیو پر گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے منگل کی سہ پہر پاکستان میں...
اسلام آباد اگرچہ حکومت مئی کے ماہ میں موصول ہونے والے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 7.41 روپے کی رعایت دینے جا رہی...
کراچی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ...
اسلام آباد ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی ہائی کمیشن کے عملےکی وطن واپسی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے،عالمی سرمایہ کار IT شعبہ میں...
کراچی مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف فوری طور پر مہم جوئی سے انکار کرنے والے...