اسلام آباد (طاہر خلیل ) پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مستردکر دی ۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت کا جواب د یتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا باب بند ہوگیا، ہم مذاکرات نہیں کرینگے ، حکومت کے ارادے ٹھیک ہیں اور نہ ہی نیت ، سیاسی مذاکرات خواہشات پر نہیں، مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔ادھر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمر ایوب کی طرف سے مذاکرات کی دعوت مسترد کرنے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی ، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر نے صرف یہ کہا تھا کہ ان کے دروازے ہر کسی کےلیے کھلے ہیں ۔ مذاکرات کی باضابط دعوت تب دی جائے گی جب حکومت یا اپوزیشن انھیں خود درخواست کرینگے۔ سپیکر کا کردار بھی یہی ہے انہوں نے اپنی پوزیشن کلیر کی تھی۔ سپیکر چیمبر اور ان کے گھر کے دروازے کسی بھی رکن کےلیے کھلے ہیں۔ یا د رہے گزشتہ روز حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی تھی، سپیکر کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے، مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی، جیل کے اندر سے پہلے منظوری آ جائے پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سخت آدمی ہیں۔
کراچی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پرسینئر صحافی تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے جیو پر گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے منگل کی سہ پہر پاکستان میں...
اسلام آباد اگرچہ حکومت مئی کے ماہ میں موصول ہونے والے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 7.41 روپے کی رعایت دینے جا رہی...
کراچی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ...
اسلام آباد ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی ہائی کمیشن کے عملےکی وطن واپسی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے،عالمی سرمایہ کار IT شعبہ میں...
کراچی مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف فوری طور پر مہم جوئی سے انکار کرنے والے...