کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فسطائیت کا مقابلہ کر رہی ہے اس کے باوجود آج پورا پنجاب متحرک ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں پرامن احتجاج ہوا کوئی پتہ نہیں ٹوٹا ، ن لیگ کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ سیاستدان الیکشن کے بعد شکست تسلیم نہیں کرتے مگر پی ٹی آئی نے الیکشن خود تسلیم کر لیا، الیکشن میں دھاندلی کا معاملہ ان کے مطالبات میں شامل نہیں، میزبان شہزاد اقبال نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری 2024 کے متنازع انتخابات میں فارم 45 اور 47 کے تضاد پر سنگین الزامات لگے جہاں تحریک انصاف کے امیدوار کئی حلقوں میں لیڈ کے باوجود ہار گئے۔ پیپلز پارٹی سمیت نون لیگ کے کچھ رہنماؤں نے بھی بے ضابطگیوں کا اعتراف کیا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود تحقیقات نہ ہوسکیں اور آج اپوزیشن جماعتیں نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہیں اور تحریک انصاف نے احتجاج بھی کیا ہے۔چیف آرگنائز پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ جس فسطائیت کا مقابلہ ہم کر رہے ہیں اسکے لیے ہمیں کریڈیٹ دینا چاہیے۔ آج پورا پنجاب موبیلائز ہوا ہے آج یہ نہیں کہا جاسکتا کہ پنجاب سے لوگ نہیں نکلے یقیناً وہاں ایک کامیاب پرامن احتجاج ہوا ہے جبکہ دفاع 144 لگائی گئی تھی۔میں بھی خود احتجاج میں شامل تھی اور میں اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں جہاں تک گرفتاری کی بات ہے پچھلے کچھ عرصے میں ہمارے لاتعداد لوگ گرفتار ہوئے ہیں اور کئی صحافیوں کو ان لوگوں کے نام اور تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔چھبیس نومبر پر ہمارے نہتے کارکنوں پر گولیاں برسائی گئیں۔ ہم جلسے کی بات کریں احتجاج کی بات کریں ریڈ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ احتجاج پورے پنجاب میں ہوا اور کہیں کوئی ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا لوگوں نے پرامن رہ کر صرف یہ نعرہ لگایا کہ وزیراعظم عمران خان کو رہا کریں اور ہمارا مینڈیٹ واپس کریں۔نون لیگ کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ کسی بھی الیکشن کے بعد سیاستدانوں کا المیہ یہ ہے کہ وہ اپنی شکست تسلیم نہیں کرتے اور جب تحقیقات کی جاتی ہیں تو الزامات ٹھیک نہیں نکلتے۔ جبکہ پی ٹی آئی جو اس الیکشن کو دھاندلی شدہ سمجھتی تھی انہوں نے اسکو تسلیم کر لیا اور اپنے مطالبات میں سے اس کو نکال دیا ہے چونکہ ایک سال کے دوران وہ اس کو نہ عدالتوں میں ثابت کرسکے ہیں نہ عوام میں اس چیز کو پذیرائی ملی ہے اس کے بعد تحقیقات کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ جن لوگوں پر الزام لگ رہا ہے کہ غلط الیکشن جیتے ہیں وہ چھ چھ دفعہ الیکشن جیت چکے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں ایسے لوگ موجود ہیں جو کبھی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیتا ہے۔ بائی الیکشن میں نتائج رپیٹ بھی ہوئے ہیں اس سے بات واضح ہوجاتی ہے۔ تحریک انصاف جھوٹا بیانیہ بنانے کے ماہر ہیں۔ الیکشن کی بحث سے نکل کر ضروری ہے عوام کی فلاح پر کس نے کیا کام کیا اس پر بات ہونی چاہیے۔علاقائی جلسے اور کارنر میٹنگ کی اجازت ہے 144 کے ہوتے ہوئے اجازت لے کر کرسکتے ہیں ۔ عالیہ حمزہ نے کہا تھا کہ ہم ہر حلقے میں سائز ایبل کراؤڈ نکالیں گے پنجاب میں141 سے زیادہ قومی اسمبلی حلقے موجود ہیں اور تقریباً تین سو صوبائی اسمبلی کے ہیں بتائیے کتنی گرفتاریاں کی گئی ہیں کتنی جگہ نکلیں ہیں جبکہ چار گرفتاریاں ہوئی ہیں وہ بھی فرمائشی ہیں میں فیصل آباد میں موجود ہوں یہاں کسی کارکن کے دروازے پر نہیں گئے کسی کو پوچھا نہیں گیا۔
کراچی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پرسینئر صحافی تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے جیو پر گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے منگل کی سہ پہر پاکستان میں...
اسلام آباد اگرچہ حکومت مئی کے ماہ میں موصول ہونے والے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 7.41 روپے کی رعایت دینے جا رہی...
کراچی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ...
اسلام آباد ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی ہائی کمیشن کے عملےکی وطن واپسی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے،عالمی سرمایہ کار IT شعبہ میں...
کراچی مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف فوری طور پر مہم جوئی سے انکار کرنے والے...