کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہربین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا عالمی سیاست میں محتاط رویہ اختیار کرنا اس کے مفاد میں ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان توازن برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ پاکستان کسی تنازع میں نہ پھنسے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ ابھی ایسا کوئی خطرہ نہیں جو یہ ثابت کرے کہ پاکستان کا جھکاؤ کسی ایک جانب زیادہ ہو گیا ہے البتہ بھارت امریکہ اور چین کی کشمکش میں زیادہ مشکلات کا شکار ہے۔ اگر پاکستان اپنی معاشی صورتحال بہتر کرلے تو اس کے لیے سفارتی چیلنجز بھی آسان ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو کے پروگرام ’’جرگہ ‘‘میں میزبان سلیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کامران بخاری نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے بدلتے حالات پر امریکہ میں نئی حکمت عملی پر غور ہو رہا ہے۔ واشنگٹن میں اس تاثر کو تقویت ملی ہے کہ خطے میں امریکی پالیسیوں کے مثبت نتائج نہیں نکلے اس لیے طاقت کا توازن نئے انداز میں ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ایران اور ترکی سے مذاکرات اسی پالیسی کا حصہ ہیں جس پر عرب ممالک اور اسرائیل کو شدید تحفظات ہوں گے۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بھی نئی جہتیں سامنے آ رہی ہیں کیوں کہ سعودی عرب سمجھتا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد خطے کی صورتحال یکسر بدل چکی ہے ۔ اسی طرح افغانستان سے امریکی اسلحہ کی واپسی کا مطالبہ محض بیان کی حد تک ہے کیونکہ عملی طور پر ایسا ممکن نہیں اگر کوئی معاہدہ ہوا تو وہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ہی ہوگا۔ کامران بخاری نے مزید کہا کہ چین کو عالمی اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے جہاں سرمایہ کار اپنی رقم نکال رہے ہیں بیجنگ کی خواہش ہے کہ تجارتی پابندیاں کم ہوں اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر پر عائد رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔ امیگریشن کے حوالے سے کہا کہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی واپسی کا امکان کم ہے کیونکہ اس میں بھاری خرچہ آتا ہے۔ کامران بخاری نے کہا کہ میں یہی سمجھتا ہوں پاکستان امریکہ کے ریڈار پر نہ ہی آئے تو پاکستان کے لیے اچھا ہے۔ پاکستان کے چین سے بھی تعلقات ہیں اور کبھی کبھی یہ بات سامنے آتی ہے کہ پاکستان ان دو ہاتھوں کے درمیان پس نہ جائے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ابھی وہ حالات نہیں ہیں جس سے یہ نتیجہ نکالا جائے کہ پاکستان کا چین کی طرف زیادہ جھکاؤ ہوگیا ہے جبکہ میں کہوں گا بھارت امریکہ اور چین کی لڑائی میں زیادہ پس رہاہے۔ پاکستان اگر اپنے معاشی حالات بہتر کرلے جو بتدریج ہو رہے ہیں تو پاکستان کے لیے بہتر ہوگا۔
کراچی بھارت میں آبی وسائل کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ حکومت کے پاس قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی تین...
اسلام آباد ’’نوشتۂ دیوار اُن کیلئے ہوتا ہے جو اسے پڑھنا چاہتے ہیں۔‘‘ جمعرات کو رات دیر سے سوشل میڈیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے...
اسلام آبا د ملک کی بڑی مذہبی و سیاسی شخصیات نے قومی سلامتی کمیٹی فیصلوں کی مکمل تائید کردی، مولانا فضل...
اسلام آباد اسرائیل اور نریندر مودی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں صیہونی فورسز کی مقبوضہ کشمیر آمد‘ اسرائیلی...
اسلام آباد 67 ہزار عازمین کے حج سے محرومی کے معاملہ پر چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سنیٹر مو لا نا...
کراچیپاکستانی فضائی حدود کی بندش کے پہلے 24 گھنٹے میں 70 سے زائد بھارتی پروازوں کو اضافی سفر کی وجہ سے شدید...
اسلام آباد مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کو سیاحوں کو نشانہ بنانے والے مہلک فائرنگ کے حملے کے بعد پاکستان اور...