صوابی(مانیٹر نگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات ملک میں عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں سامنے آگئے جہاں چند رہنماؤں کو تقریر کا موقع نہیں دیا گیا اور چند ایک واپس چلے گئے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کے مابین اختلافات کی جھلک صوابی جلسے میں بھی نظر آئی جہاں مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کے لیے نشست نہیں مل سکی اور اعظم سواتی طبعیت ناساز ہونے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔اسی طرح پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب غائب اسٹیج پر خاموش بیٹھے رہے، پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان بھی بغیر تقریر کے جلسے کے اختتام پر چلے گئے۔رکن قومی اسبملی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں دی گئی جبکہ جلسے میں شیر افضل مروت کی اچانک انٹری پر کارکنوں نے استقبال کیا تاہم انہیں خطاب کا موقع بھی نہیں مل سکا۔وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے اپنی تقریر شروع ہوتے ہی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بلا لیا اور دونوں نے ہاتھ ملا کر پیغام دیا۔علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب سے پہلے شیر افضل مروت کو وزیر اعلی نے مائیک دے دیا جس پر شیر افضل مروت نے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم برے لوگ ہیں اور برے وقت میں کام آتے ہیں۔شیر افضل مروت نے اعلان کیا کہ اگلا جلسہ لکی مروت میں ہوگا اور کارکن ضرور شرکت کرنے آئیں۔
لاہور طالبہ سے وزیر اعلیٰ تک ، مریم نواز کی اپنی مادرعلمی میں واپسی،پرتپاک استقبال،پرانی یادیں تازہ ، لاہور...
لاہور وزیراعظم اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈا، پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا جامع جائزہ۔ اصلاحاتی پروگرام کے...
کراچی پاکستان کا آبنائے ہرمز کے بحران کے باعث روس سے تیل کی درآمدات بڑھانے کا فیصلہ، ماسکو میں پاکستان کے...
واشنگٹن جے ڈی وینس یا روبیو؟ ٹرمپ کی 2028 کے صدارتی ٹکٹ پر گفتگو ، ڈریم ٹیم کے طور پر دونوں رہنماؤں کا ذکر کیا...
انصار عباسیاسلام آباد :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارتِ توانائی کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کی زیرو ٹالرنس...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرمپ ٹروتھ پرایک گھنٹےمیں 50پیغامات شیئر کردیئے،...