سمگل شدہ سگریٹس کی خرید و فروخت سے قومی خزانے کو بھاری نقصان

09 فروری ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)غیر رجسٹرڈ اور بغیر ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برانڈز کی بھرمار،قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا ٹیکہ تفصیلات کے مطابق ملک میں غیرقانونی سگریٹ کی تجارت سے قومی خزانے کو سالانہ 70 سے 80 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہےپاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مطابق سگریٹ کی ڈبی کی کم سے کم قانونی قیمت 130روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں سگریٹ کا ایک پیکٹ 90 روپے میں بھی فروخت ہورہا ہے۔دوسو سے زائد برانڈ بغیر رجسٹریشن فروخت ہورہے ہیں جس کے باعث غیرقانونی سگریٹس کا مارکیٹ شیئر40 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ آزاد کشمیر میں سگریٹ تیار ہو کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں فروخت ہو رہا ہے۔کمپنی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سگریٹ برانڈ زکی جسٹریشن قانون پر عملدرآمد کرائے اور سگریٹ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرے۔