لاہور(کورٹ رپورٹر) پنجاب جوڈیشیل اکیڈمی نے ڈسٹرکٹ کورٹس کے ججز کے لئے ’’ریونیو دستاویزات کے تجزیے اور وراثت کے مسائل ‘‘ کے موضوع پر چھ روزہ تربیتی کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشیل اکیڈمی جسٹس (ر) سردار احمد نعیم، مشیر و ڈائریکٹر ایڈمن حفیظ اللہ خان، ڈائریکٹر ریسرچ منصور احمد خان، ڈائریکٹر ٹریننگ بشریٰ زمان، ڈائریکٹر ٹریننگ ارم ایاز اور سینئر انسٹرکٹرز محمود اعظم، عائشہ خالد اور محمد خالد خان نے کی۔ جسٹس (ر) سردار احمد نعیم نے اس بات پر زور دیا کہ ریونیو دستاویزات اہم مالی اور ٹرانزیکشنل معلومات فراہم کرتی ہیں اور یہ مختلف عدالتی مقدمات میں قابل قدر ثبوت ثابت ہوسکتی ہیں ۔ تاہم عدالت کو اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ دستاویزات ، مستند اور قابل اعتماد ہوں اور قانون شہادت کے تمام تقاضے پوری کرتی ہوں۔
لاہورسیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں...
لاہور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنیؓ کا دور خلافت تاریخ کے سنہری اوراق میں...
لاہوروفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا اس موقع پر ممبر انچارج وفاقی محتسب وقاص علی...
لاہورورلڈ بینک نے بھی اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام میں شرکت کیلئے دلچسپی اور معاونت کا اظہار کردیا ہے۔ صوبائی...
لاہورگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے. گلگت بلتستان...
لاہور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور حافظ کریم داد چغتائی نے ڈی سی آفس میں ایک ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد...
لاہور استحکام پاکستان پارٹی کے تیسرے یوم تاسیس پر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا...
لاہور امیر الدین میڈیکل کالج میں5روزہ سمر کورس ʼʼکلینیکل انہانسمنٹ اینڈ ریسسی ٹیشنʼʼ کا آغاز کردیا، پرنسپل...