لاہوور (سپورٹس رپورٹر،نیوزرپورٹر) سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔ 330رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 252رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی،قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیویز کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا جبکہ 39 کے مجموعے پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو آؤٹ کر دیا۔نیوزی لینڈ ٹیم کی دو وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ داری سے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا تاہم 134 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد ٹام لیتھن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ڈیرل مچل اور فلپس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330رنز بنائے۔گلین فلپس نے ناقابل شکست 106رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی اور 72 گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ ڈیرل مچل 81 رنزبناکرنمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد دو اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔حارث رؤف اپنے ساتویں اوور کے دوران درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا لیکن ان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا، بابر اعظم 10، کامران غلام 18اور محمد رضوان تین رنز بنا کر لوٹ گئے۔فخر زمان بھی 69 گیندوں پر 84 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، اس کے بعد سلمان آغا 40 ، طیب طاہر 30کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی پوری ٹیم 252رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، حارث رؤف بیٹنگ کیلئے نہ آ سکے اور یوں گرین شرٹس کو 78رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میٹ ہینری اور سینٹنر نے تین، تین، بریسویل نے دو وکٹیں حاصل کیں، تین ملکی سیریز کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان پیر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
لاہورپاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر عدنان اصغر ہنجرا نے امام بارگاہ میں دھماکے کی پرزور مذمت کی...
لاہورسونا سینٹرنے فلیٹیز ہوٹل، لاہور میں کسان کنونشن کا انعقاد کیا افتخار علی سہو، سیکرٹری زراعت، حکومت...
لاہور بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں وراثتی زمین پر قبضے کے الزامات کے حوالے سے اوورسیز پاکستانی شہری الطاف...
لاہور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اپنے خصوصی پیغام میں بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے بسنت کو...
لاہورصوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے شرقپور شریف میں بیٹے کا والدین پر سرِعام تشدد کی ویڈیو پر فوری...
لاہوررروڈا انتظامیہ نےغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کرکےدفاتر سیل کردیئے ،۔ترجمان کے مطابق مو...
کراچیانڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا کے اوپنرز نے اپنے پہلے ہی میچ میں دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کردئیے، جاپان...
اندور بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف اندور میں تیسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کر...